Home نیوز پاکستان خیبر پختونخوا حکومت کا روٹی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا روٹی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان

Share
Share

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے روٹی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کردیا۔

وزیر خوراک خیبر پختونخوا طاہر شاہ کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے ہوگی، خیبر پختونخوا کی حکومت عوامی حکومت ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے مزید انقلابی اور عوام دوست اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

دوسری جانب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت میں کمی کا اعلان بے سود ہے کیوں کہ روٹی کی قیمت پانچ روپے کمی کے ساتھ 20 گرام وزن بھی کم کرردیا گیا۔

پہلے 120 گرام کی روٹی 20 روپے میں فروخت کی جارہی تھی اور اب 100 گرام کی روٹی 15 روپے میں فروخت ہوگی جس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...