Home نیوز پاکستان نیا مغربی سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، طوفانی بارشیں متوقع

نیا مغربی سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، طوفانی بارشیں متوقع

Share
Share

اسلام آباد: مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل پاکستان میں داخل ہوگا جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہوگا جو 17 اپریل کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں پھیل جائے گا، 18 اپریل کو ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا اور خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش ہوگی، این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے کابل، سوات اورپنجکوڑہ میں سیلاب کا خدشہ ہے، دریائے کابل میں سیلابی صورتحال کے باعث یکاگوند، نوشہرہ، چارسدہ، پبی، شبقدار، جمرود، پشاور کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اسی طرح دریائے پنجکوڑہ میں طغیانی کے باعث اتمان خیل، دیر، منڈا،شرینگل، تیمگرہ اور واری کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، دریائے سوات میں ممکنہ سیلاب کے باعث چار باغ، بحرین، بابوزئی، مٹا، بری کوٹ اور دیگر نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث نشیبی علاقوں میں طیغانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، بارش کے ساتھ آندھی اور جھکڑ کے باعث کھڑی فصلوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر تعمیرات کو بھی نقصان کا اندیشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ عوام بلا ضرورت خطرے سے دوچار علاقوں کی جانب سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں، خستہ حال عمارتوں اور پلوں سے دور رہیں، بارش کے دوران ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...