Home نیوز پاکستان سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں توسیع

سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں 4 دن کی توسیع کردی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائزریٹرن جمع کرانے کی مدت بڑھا دی گئی ہے اور آخری تاریخ 18 کی بجائے 22 اپریل ہے۔

ٹیکس دہندگان بغیر کسی جرمانے اور اضافی سرچارج کے اپنے سیلز ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے واجبات اور سیلزٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے مقرر معیاد تک جمع کرواسکتے ہیں۔

اس بارے میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو نے ایف بی آر کے تمام فیلڈ فارمیشنز کو مراسلہ لکھ کر ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...