Home نیوز پاکستان ‎پاکستان سٹاک ایکسچینج پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی

‎پاکستان سٹاک ایکسچینج پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی

Share
Share

کراچی: سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی جبکہ انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، 495 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 71 ہزار 038 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 229 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 70 ہزار 544 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

ادھر انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...