اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا رواں ماہ 28 اور 29 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آج ہونے والے معاہدوں کو وزیراعظم کے ریاض کے دورہ کے دوران حتمی شکل دے کر دستخطوں کا امکان ہے، وزیراعظم کے دورہ کے دوران معاہدوں پر دستخط نہ ہو سکے تو سعودی ولی عہد کے مئی میں دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔
سعودی عرب کی جانب سے 28 اور 29 اپریل کو ورلڈ اکنامک فورم کا انعقاد کیا جائے گا، ورلڈ اکنامک فورم میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ریاض میں سرمایہ کاری کونسل میں شرکت کریں گے۔