Home Uncategorized ایلون مسک کا ٹیسلا سے 15 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

ایلون مسک کا ٹیسلا سے 15 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

Share
Share

کیلفورنیا:الیکٹرک کاریں تیار کرنے والے بڑے امریکی ادارے ٹیسلا نے سیلز میں غیر معمولی کمی کے باعث دنیا بھر میں کم و بیش 15 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے مالک ایلون مسک نے ٹیسلا کے تمام مینیجرز کے نام ایک انٹرنل میمو میں کہا ہے کہ تمام شعبوں کا بھرپور جائزہ لے کر طے کیا جائے کہ کس کس کو فارغ کیا جاسکتا ہے۔ ابتدائی تخمینے میں 10 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی جریدے نے بتایا ہے کہ ایلون مسک نے انٹرنل میمو کے ذریعے شیئر ہولڈرز کو منافع کی ادائیگی معطل کرنے کے ساتھ ساتھ سالانہ انکریمنٹ کا معاملہ بھی رُکوادیا ہے۔

ٹیسلا کے معاملات پر نظر رکھنے والے ماہرین کہتے ہیں کہ چین نے الیکٹرک کاروں کی دنیا میں ٹیسلا کے لیے غیر معمولی مشکلات پیدا کی ہیں۔

ٹیسلا کے لیے پیداواری صلاحیت بڑھانا اور منافع کمانے کی صلاحیت برقرار رکھنا بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...