Home سیاست ‎محسن نقوی کا زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

‎محسن نقوی کا زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دے دیا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ، چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے وفاقی وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔

وزیرداخلہ نے زیرصدارت اجلاس میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دیا جبکہ پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت بھی کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ امیج میں بھی بہتری آئی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ مل کر سہل نظام متعارف کرایا جائے، شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں، ادارے کے اقدامات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کو موٴثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔

اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی کارکردگی کو سراہا۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...