Home سیاست ‎بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال

‎بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال

Share
Share

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج کی گئی درخواست دوبارہ بحال کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل جبکہ سٹیٹ کونسل عبد الرحمن پیش ہوئے۔

دوران سماعت سٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے بھی بشریٰ بی بی کی درخواست بحالی کی مخالفت نہیں کی ، عدالت نے کہا کہ سب جیل کے لوازمات کیا ہیں؟ آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کی جائے ، عدالت نے آج بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرانے کا بھی حکم دیدیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی مرکزی درخواست 22 اپریل کو مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم پیروی پر بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کردی تھی، بشریٰ بی بی کے وکلاء نے درخواست بحال کرنے کے لیے دوبارہ متفرق درخواست دائر کی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...