Home سیاست ‎پارلیمنٹ کا پہلا مشترکہ اجلاس آج ہوگا،صدر آصف زرداری خطاب کریں گے

‎پارلیمنٹ کا پہلا مشترکہ اجلاس آج ہوگا،صدر آصف زرداری خطاب کریں گے

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی وجود میں آنے کے بعد پارلیمنٹ کا پہلا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔اجلا س میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس بھی شرکت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سپیکر قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے، صدر آصف زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے چیف جسٹس، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور سفراء کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس کو مدعو کیا گیا ہے۔

ادھر اپوزیشن جماعتوں نے آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل، ایم ڈبلیو ایم اور دیگر سیاسی جماعتیں احتجاج میں شریک ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق مبینہ انتخابی دھاندلی، مہنگائی کیخلاف اور آئین کی بالادستی کیلئے ہونے والے احتجاج میں شرکت کیلئے اپوزیشن ارکان کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...