Home Uncategorized مصنوعی ذہانت سے چلنے والا شاعر کیمرہ

مصنوعی ذہانت سے چلنے والا شاعر کیمرہ

Share
Share

پہلے پہل تو مصنوعی ذہانت کا استعمال جعلی ویڈیوز، آڈیوز، تصاویر اور متن لکھنے کیلئے کیا جاتا تھا لیکن اب ایک ایسا کیمرہ تیار کیا گیا ہے جو شاعرانہ انداز میں لفاظی بھی کر سکے گا۔

جی ہاں !! مصنوعی ذہانت میں مزید جدت پیدا کرنے کی تگ و دو میں مصروف سائنسدانوں نے ایک ایسا کیمرہ تیار کر لیا ہے جسے ’شاعر کیمرے ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

مصنوعی ذہانت سے چلنے والا یہ شاعر کیمرہ آپ کی تصاویر اور بیک گراوٴنڈ میں نظر آنے والے خوبصورت مناظر کو دلفریب منظوم انداز میں بدل کر پیش کرتا ہے اور اس کیلئے یہ کیمرہ جی پی ٹی فور کا استعمال کرتا ہے۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق ویسے دیکھنے میں تو ’پوئٹری کیمرہ‘ ایک عام سے پولرائڈ کیمرے کی طرح لگتا ہے لیکن تصاویر لینے کے بجائے یہ کیمرہ سینسر کے ذریعہ حاصل کی گئی تصاویر اور مناظر کو آسان اور تعریفی انداز میں شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے۔

کیمرے میں موجود سنگل بورڈ کمپیوٹر رسبیری پائی تصاویر کا تجزیہ کرتا ہے اور اعداد و شمار کی تلاش کے بعد یہ اے آئی کو یہ مناظر بھیج دیتا ہے جو تصویر میں موجود رنگوں، مناظر، نمونوں اور جذبات جیسی چیزوں کی شناخت کر کے اس پر شاعری لکھ کر آپ کو پرنٹ دے دیتا ہے۔

ٹیک کرنچ کے مطابق پوئٹری کیمرے کے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ آلہ صرف ایک شاعری کی شکل تک محدود نہیں ہے، چونکہ ڈیوائس کوڈ اوپن سورس ہے، لہٰذا صارفین مختلف اختیارات جیسے سونیٹس، مفت لائرک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...