Home Uncategorized ‎ٓاٹلی میں آدھی رات کو آئس کریم کھانے پر پابندی کاامکان

‎ٓاٹلی میں آدھی رات کو آئس کریم کھانے پر پابندی کاامکان

Share
Share

میلانو: اٹلی کے شہر میلان میں آدھی رات کے بعد آئس کریم کھانے پر پابندی سے متعلق ایک بل پیش کیا گیا ہے جس میں رہائشیوں کے سکون کو مدِنظر رکھا گیا ہے۔پابندی کا مقصد آدھی رات کو سڑکوں پر شور مچانے والے گروپوں کو روکنا ہے۔

رات گئے آئس کریم کھانا اٹلی کی ثقافت کا ایک حصہ ہے لیکن شہر میلان میں متعارف کرائے جانے والے ایک نئے قانون کے تحت یہ کلچر خطرے سے دوچار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شہر میلان کی مقامی حکومت کی جانب سے ایک قانونی بِل اسمبلی میں جمع کرایا گیا ہے جسے اگر منظور کرلیا جاتا ہے تو اگلے ماہ آدھی رات کو آئس کریم کھانے پر پابندی عائد ہوگی۔

پابندی کا مقصد آدھی رات کو سڑکوں پر شور مچانے والے گروپوں کو روکنا ہے جس کی وجہ سے دیگر شہریوں کے ا?رام میں خلل پڑتا ہے۔

پابندی کا اطلاق گھر لے جانے والے کھانے جیسے پیزا اور مشروبات وغیرہ پر بھی ہوگا۔

شہر کے ڈپٹی میئر مارکو گرینیلی کا کہنا تھا کہ پابندی کا مقصد سماجی، تفریح سرگرمیوں اور رہائشیوں کے امن و سکون کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...