Home نیوز پاکستان گجرات میں اسپتال کی چھت گر گئی ،خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

گجرات میں اسپتال کی چھت گر گئی ،خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

Share
Share

گجرات: پنجاب کے علاقے گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

گجرات میں قائم عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے زیر تعمیر سرجیکل وارڈ کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس کے بعد وہاں قیامت صغری کا منظر دیکھا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے بعد اسپتال میں مریضوں اور اُن کے ساتھ آنے والوں نے چیخ پکار کی اور اپنے پیاروں کی زندگی کی بھیک مانگی۔

واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام کیا اور ملبے میں پھنسے افراد کو اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج خاتون اور ایک زخمی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کے علاج و معالجے کی بھی ہدایت جاری کردی۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...