Home Uncategorized ‎سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

‎سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

Share
Share

ریاض :سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں سفارتی کوارٹر میں پہلی بار شراب خانہ کھول دیا۔ کسی بھی مہمان یا 21 سال سے کم عمر فرد کو اسٹور میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت سرکاری طور پر دارالحکومت میں شراب خانہ کھلنے کی تصدیق نہیں کی تاہم سفارتکاروں کو خصوصی ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مہمان یا 21 سال سے کم عمر فرد کو اسٹور میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ دکان میں فوٹوگرافی اور موبائل فون کا استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

یاد رہے کہ قبل ازیں رواں سال کے آغاز میں خبر سامنے آئی تھی کہ سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ملک میں شراب خانہ کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ دارالحکومت ریاض میں ملک کا پہلا الکحل اسٹور خصوصی طور پر غیرمسلم سفارت کاروں کیلئے کھولا جائے گا۔

صارفین کو شراب کی خریداری کیلئے موبائل ایپ کے ذریعے اندراج کرانا ہوگا اور وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ حاصل کرنا ہوگا، صارفین کو اْن کے ماہانہ کوٹے کے مطابق شراب فراہم کی جائے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...