Home نیوز پاکستان ‎ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کارروائی،3دہشت گرد ہلاک

‎ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کارروائی،3دہشت گرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی 24 اور 25 اپریل کی درمیانی شب کی گئی۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے جن میں شناخت سہیل (سرغنہ)، عظمتو اور حاجی گل عرف زرکاوی کے ناموں سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قلع قمع کیلیے علاقے میں آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز جڑ سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...