Home نیوز پاکستان اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی خاتون سیاح اور اُس کے ساتھیوں کو لوٹںے والے گروہ کے سرغنہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تھانہ گولڑہ کے علاقہ شاہ اللہ دتہ ٹریل 07 پر سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاح اوراسکے ساتھیوں کولوٹنے والے گروہ کے سرغنہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے چھینا گیا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم اور جڑواں شہروں کے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...