Home Uncategorized ‎چین میں سڑک ٹوٹنے سے کئی گاڑیاں کھائی میں گرنے سے 48 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

‎چین میں سڑک ٹوٹنے سے کئی گاڑیاں کھائی میں گرنے سے 48 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

Share
Share

بیجنگ: چین میں موسلا دھار بارشوں کے دوران ہائی وے کا ایک ٹکڑا بہہ گیا جس سے پیدا ہونے والے گڑھے نے 48 افراد کی جانیں نگل لیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق ملک کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر میزہو میں مرکزی ہائی وے سے متعدد گاڑیاں اُلٹ کر 59 فٹ گہری کھائی میں جا گریں۔

کرین کے ذریعے گاڑیاں کو نکالا گیا۔ متعدد گاڑیاں جل گئی تھیں جب کہ 80 کے قریب افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طور پر 24 اور پھر بعد میں 48 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

اس حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں جن میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کئی مسافروں کے اعضا جسم سے علیحدہ ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو آپریشن کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے سڑک کا ایک حصہ بہہ گیا اور وہاں گڑھا پڑ گیا تھا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...