Home سیاست ‎فیض آباد دھرنا اور پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیسز سماعت کیلئے مقرر

‎فیض آباد دھرنا اور پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیسز سماعت کیلئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا اورتحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیسز سماعت کیلئے مقرر کر دیئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 مئی کو سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شامل ہیں۔

عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے، وفاقی حکومت کی جانب سے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

ادھر پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس بھی 8 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کیلئے تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہوں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...