Home سیاست بلاول بھٹو سے فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر کی ملاقات

بلاول بھٹو سے فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر کی ملاقات

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نو منتخب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا بننے پر مبارک باد دی، سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اُمید کرتا ہوں کہ آپ لوگ بطور گورنر وفاق کی بہتر انداز میں نمائندگی کریں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...