Home سیاست ‎گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی

‎گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی

Share
Share

 

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری اب 7 مئی کو شام 6 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ملک میں عدم موجودگی کی وجہ سے حلف برداری ملتوی ہوئی، ن لیگ نے پی پی قیادت سے اس بنیاد پر حلف برداری ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر تعینات کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...