Home سیاست ‎پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع ،اہم وزارتیں ملنے کا قوی امکان

‎پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع ،اہم وزارتیں ملنے کا قوی امکان

Share
Share

لاہور: کلیدی آئینی عہدوں کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی کو وفاقی حکومت میں شمولیت کی پیشکش کی جس پر مشاورت جاری کا عمل جاری ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت پر اہم وفاقی وزارتیں ملنے کا قوی امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی بھی پیپلزپارٹی کو دی جائے گی، اتفاق رائے کی صورت میں بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن روبینہ خالد ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ کے بعد پی پی پی کو دو اور اہم آئینی عہدے گورنرز کی صورت میں مل چکے تاہم پیپلزپارٹی کی جانب سے کابینہ کا حصہ بننے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سی ای سی اجلاس یا پھر ممبران کونسل سے مشاورت کے بعد حکومت میں شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا، کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ بھی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ہی کیا تھا اب بھی فیصلہ سی ای سی ہی کرے گی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

26 نومبر احتجاج، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی ائی کے 16 رہنماوٴں و کارکنان کی ضمانت خارج

راولپنڈی :راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے...

جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ...