Home سیاست تحریک انصاف نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا

تحریک انصاف نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بانی چئیرمین کی ہدایت پر9 مئی 2024 کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر 9 مئی 2024 کو ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے میں مقامی قائدین اور ٹکٹ ہولڈرز احتجاج کریں گے اور عہدیداروں کی قیادت میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دفاتر میں خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی اور پارٹی پرچم لہرائے جائیں گے اور ہر ریلی میں بانی پی ٹی آئی کی تصاویر والے پلے کارڈز آویزاں ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریلی میں بانی تحریک انصاف کی فوٹو کے ساتھ قیدی نمبر 804 نمایاں لکھا جائے گا اور نو مئی کے شہدا کے لیے ریلیوں میں خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...