Home سیاست ‎وفاقی وزیر رانا تنویر کا کیڑوں والی گندم کی درآمد کا نوٹس، انکوائری کمیٹی تشکیل

‎وفاقی وزیر رانا تنویر کا کیڑوں والی گندم کی درآمد کا نوٹس، انکوائری کمیٹی تشکیل

Share
Share

اسلام آباد:  گندم سکینڈل میں پیش رفت، کیڑوں والی گندم کی درآمد پر وفاقی وزیر رانا تنویر نے نوٹس لے لیا۔

رانا تنویر حسین نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران درآمد کی جانے والی گندم میں کیڑوں کی نشاندہی پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی، تین رکنی کمیٹی کی سربراہی فوڈ کمشنر سید وسیم الحسن کریں گے، تحقیقاتی کمیٹی کیڑوں والی گندم درآمد کرنے کی شفاف تحقیقات کرے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ کمیٹی ناقص اور کیڑوں والی گندم کی درآمد پر ایک جامع رپورٹ پیش کرے گی، ناقص اور غیر معیاری گندم کی درآمد میں کون ملوث ہے اس کی شفاف تحقیقات کی جائے گی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...