Home سیاست ‎قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے ،عارف علوی

‎قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے ،عارف علوی

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، عقلمندی کا تقاضا ہے جس نے قوم کو مینڈیٹ دیا اس کا احترام کیا جائے۔

سابق صدر عارف علوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نومئی میں فوج کے اندر جو لوگ ملوث تھے ان کو سزا دیدی گئی، ہم بھی یہی کہتے ہیں فوج کے چند لوگ ملوث ہیں، نومئی کے واقعات پر تحریک انصاف کی ساری پارٹی کو دبا دیا گیا۔

عارف علوی نے کہا کہ قمرباجوہ نے کہا تھا فوج آئندہ سیاست میں حصہ نہیں لے گی، بچہ بچہ جانتا ہے فوج نے الیکشن میں کس طرح مداخلت کی، آپ نے فوج کے امیج کو نقصان پہنچایا، فوج کے کچھ لوگوں کا الیکشن میں ہاتھ ضرور ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا معافی مانگی جائے، کیا جس کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے وہ معافی مانگے؟ قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، عقلمندی کا تقاضا ہے جس نے قوم کو مینڈیٹ دیا اس کا احترام کیا جائے، یہ کہنا کہ 7 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا قوم کو تباہی کی طرف لیجائے گا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...