Home سیاست ‎سانحہ نو مئی،پی ٹی آئی کا ملٹری کیمروں کی ویڈیوز برآمدگی کے لئے سپریم کورٹ سٹ رجوع کا اعلان

‎سانحہ نو مئی،پی ٹی آئی کا ملٹری کیمروں کی ویڈیوز برآمدگی کے لئے سپریم کورٹ سٹ رجوع کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف نے وکلا کو نو مئی کے دن فوجی عمارات پر نصب کیمروں کی فوٹیجز برآمد کرنے، 16 کارکنوں کے قتل اور انوار الحق کاکڑ کے فارم 47 کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشنز دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تین رٹ پٹیشنز سپریم کورٹ میں دائر کرنے کی ہدایت کی ہے، پہلی پٹیشن نو مئی کے دن ملٹری انسٹالیشنز پر سی سی ٹی وی فوٹیجز کی برآمدگی کے حوالے سے ہے، دوسری پٹیشن نو مئی کو 16 کارکنوں کے قتل سے متعلق ہے، تیسری پٹیشن سابق نگراں وزیر اعظم کاکڑ صاحب کے فارم 47 کے حوالے سے دائر کی جائے گی۔

رؤف حسن نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں اپنی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری کی بات بھی کی ہے، ہم ایک اور پٹیشن دائر کررہے ہیں سابق کمشنر راولپنڈی کے حوالے سے کہ انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...