Home نیوز پاکستان ‎راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش و ژالہ باری ، موسم خوشگوار

‎راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش و ژالہ باری ، موسم خوشگوار

Share
Share

اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد میں ژالہ باری اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کازورٹوٹ گیا۔

جڑواں شہروں میں بارش سے دن میں رات کا سماں، ہر طرف کالی گھٹائیں چھا گئیں،صبح دھوپ نکلی اسکے بعد بارش، ژالہ باری پھر ہر طرف گھپ اندھیرا چھا گیا،بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔

وفاقی دارالحکومت میں بعض مقامات پر بارش کے ساتھ ڑالہ باری ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ اسلام آباد پر چھائے گھنے بادلوں کے باعث دن میں بھی رات کا سماں ہے۔

ادھر اٹک وگردونواح کے علاقوں میں بھی تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے جبکہ بنوں شہر سمیت اگر گرد کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مانسہرہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کی شدت کم ہونے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اوگی، دربند، بالاکوٹ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بارش کا سلسلہ مزید ایک دن جاری رہے گا۔

دوسری جانب بلوچستان میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا، صوبے کے کم و بیش 9 اضلاع میں آج سے بارشوں کا آغاز ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے 10 مئی سے 11 مئی تک صوبے میں درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت کوہلو، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، بارکھان، خضدار، ڑوب اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...