Home سیاست وزیر خارجہ اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک چین کا دورہ کریں گے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک چین کا دورہ کریں گے

Share
Share

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی شریک صدارت کریں گے۔

دونوں فریقین اقتصادی اور تجارتی تعاون سمیت پاک چین دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیں گے، اعلیٰ سطح کے تبادلے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن اور مستقبل کے رابطے کے اقدامات ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنما علاقائی جغرافیائی سیاسی منظر نامے اور کثیرالجہتی فورم پر دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی رہنماؤں، سینئر وزراء اور سرکردہ کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...