Home نیوز پاکستان آمنہ الیاس کا ٹاپ لیس بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین کی اداکارہ پر کڑی تنقید

آمنہ الیاس کا ٹاپ لیس بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین کی اداکارہ پر کڑی تنقید

Share
Share

لاہور:ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کو ایک بار پھر بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا ہے، جس کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر کمنٹ سیکشن بند کردیا۔

آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں ٹاپ لیس دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں ماڈل و اداکارہ نے ٹاپ کو پھولوں کے گلدستے سے ڈھانپ رکھا ہے، جس وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا،ماڈل کی جانب سے اپنے جسم کے اوپر کے حصے کو پھولوں سے ڈھانپنے کے انداز پر سوشل میڈیا صارفین نے اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان پر عریانی پھیلانے کا الزام بھی لگایا جبکہ انہیں اس طرح کی تصاویر شیئر کرنے پر شرم دلانے کی کوشش کی، زیادہ تر صارفین نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آمنہ الیاس ہمیشہ اس طرح کے بولڈ فوٹو شوٹ کرواتی ہیں اور وہ مغربی و بھارتی انداز کو کاپی کرتی ہیں۔

صارفین کی شدید تنقید کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ سیکشن کو محدود کردیا، جس کے بعد عام صارفین ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرنے سے محروم ہوگئے۔

اداکارہ کی بولڈ تصاویر کو دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے آمنہ الیاس کو تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم بعض صارفین نے اداکارہ کی تصاویر کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں خوبصورت بھی قرار دیا۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...