Home نیوز پاکستان دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کا حملہ ،چار افراد زخمی

دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کا حملہ ،چار افراد زخمی

Share
Share

کوئٹہ: بلوچستان كے علاقے دکی ميں نجی كوئلے كان پر دہشت گردوں کے حملے میں دو کان کن اور امن فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پوليس كے مطابق نجی كوئلہ كان ميں حملے کا واقعہ رات گئے پيش آيا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ كيا اورفائرنگ كے نتيجے ميں دو كان كن اور امن فورس كے دو اہلكار زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پوليس اورايف سی كي بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی جبکہ جوابی فائرنگ پر حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے كان كنوں كو اغواكرنے كي بھي كوشش كي جسے ناکام بنادیا گیا ہے، زخمی كان كنوں اورامن فورس كے اہلكاروں كو اسپتال منتقل كرديا گيا۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات اور حملہ آوروں كي تلاش كے لئے سرچ آپريشن شروع کردیا ہے، آخری اطلاعات کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...