Home سیاست علی امین گنڈاپور کئ لوڈشیڈنگ میں کمی کے لئے وفاق کو ڈیڈ لائن

علی امین گنڈاپور کئ لوڈشیڈنگ میں کمی کے لئے وفاق کو ڈیڈ لائن

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے وفاقی حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے آج رات تک شیڈول جاری کرے، اگر شیڈول جاری نہ ہواتو کل پیسکو چیف کے دفتر جاکر خود شیڈول دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیسکو نے ہمارے شیڈول پر عمل نہ کیا تو سارے نظام کو صوبائی حکومت اپنے کنٹرول میں لے لے گی، ہم خود یہ نظام چلاتے ہوئے بتائیں گے کہ نظام کیسے چلتا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ لوگ شرافت کی زبان نہیں سمجھتے اس لیے اب انھیں الگ طریقے سے سمجھانا پڑے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جہاں دس سے بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے وہاں پانچ سے چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے، اور جہاں پندرہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے وہاں آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ مرکز کو واضح کہا ہے کہ جو بقایاجات ہیں وہ ہمارے پیسوں سے کاٹ لیں، ہمیں بجلی چور نہ کہاجائے۔

علی امین گنڈاپور نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ فارم 47 والے ہیں ، ہمارا مینڈیٹ چوری کرکے اقتدار میں آئے ہیں اور ہم پر ہی ظلم کررہے ہیں۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آئی تو پھر ہم انھیں نظام نہیں چلانے دیں گے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...