Home نیوز پاکستان سعید انور ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان پر تنقید کی زد میں آگئے

سعید انور ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان پر تنقید کی زد میں آگئے

Share
Share

کراچی:قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور خواتین سے متعلق متنازع بیان دینے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے لگے۔

انسٹاگرام پر سابق کرکٹر کے ایک بیان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ملازمت پیشہ خواتین کے باہر کام کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور طلاق کی بڑی وجہ قرار دے رہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ میں پوری دنیا گھوم کر آرہا ہوں، ابھی آسٹریلیا سے آیا ہوں نوجوان رُل رہے ہیں، میاں بیویوں میں لڑائی جھگڑے ہورہے ہیں، اتنے حالات خراب ہوگئے ہیں کہ انہوں نے خواتین کو کمائی پر لگادیا ہے۔

انہوں نے آسٹریلوی میئر اور دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئےکہا کہ مجھے وہاں کے میئر نے کہا کہ پاکستان میں ڈپریشن ، منشیات اورخودکشی کا رجحان کیوں ہے؟ مجھے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمن اور آسٹریلیا کے فاسٹ بولر نے بلوایا اور پوچھا کہ آپ بتائیں ہمارے حالات کیسے ٹھیک ہوں گے۔

آسٹریلیا میئر نے کہا کہ جب سے ہم نے اپنی عورتوں کو کمائی پر لگایا ہمارا کلچر برباد ہوگیا۔

سابق کرکٹر نے قرآن مجید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’اللہ پاک قرآن میں فرماتے ہیں عورت گھر میں بیٹھنے کی چیز ہے‘‘۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...