Home سیاست ‎آرمی چیف کی ہاکی ٹیم سے ملاقات، شاندار کارکردگی پر تعریف ،تعاون کی یقین دہانی

‎آرمی چیف کی ہاکی ٹیم سے ملاقات، شاندار کارکردگی پر تعریف ،تعاون کی یقین دہانی

Share
Share

راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے قومی ہاکی ٹیم کو استقبالیہ دیا اور اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کی تعریف  کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستانی ہاکی ٹیم نے آرمی چیف کی دعوت پر جی ایچ کی کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق حسین اور پی ایچ ایف کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ارمی چیف نے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کی اور اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر اُن کی تعریف کی۔

جنرل عاصم منیر نے گفتگو میں کہا کہ ’’ہاکی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کر کے قوم کو فخر کا موقع فراہم کیا ہے۔ ہم ان کی مسلسل کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے جامع تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آرمی چیف نے کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے ٹیم سے ملاقات اور بات چیت کے موقع پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...