Home Uncategorized ‎ماہرین فلکیات کا سات ذہین خلائی مخلوق والے ستارے دریافت کا دعویٰ

‎ماہرین فلکیات کا سات ذہین خلائی مخلوق والے ستارے دریافت کا دعویٰ

Share
Share

نئی دہلی:فلکیات کے ماہرین نے ایسے سات ستارے دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن پر کوئی انتہائی ذہین مخلوق ہوسکتی ہے، یہ ساتوں فلکیات کے حلقوں میں معروف ڈائسن میگا سٹرکچرز کے حامل ہیں۔

پراجیکٹ ہیفیسٹوز کے تحت دریافت ہونے ان ستاروں کی مدد سے ماہرین کو خلا میں کسی انتہائی ذہین مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے تحقیق میں غیر معمولی حد تک مدد ملے گی، نئے ستاروں کی دریافت ٹیکنالوجیز سے متعلق انسان کی مہارت کو چیلنج کرنے والا عامل ہے، اب ماہرین کو نئے سرے سے کائنات کی تفہیم کے حوالے سے سوچنا پڑے گا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق انسان خلا میں جس قدر آگے بڑھ رہا ہے، کسی انتہائی ذہین مخلوق کی موجودگی کے امکان کے حوالے سے تحقیق کا جوش و خروش بھی بڑھتا جارہا ہے، نئے ستاروں کی دریافت ڈائسن سفیئر میگا سٹرکچرز کے تصور کی بنیاد پر ہوئی ہے، سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ان میگا سٹرکچرز کے ذریعے انتہائی ذہین خلائی مخلوق دوسرے ستاروں سے توانائی کشید کرتی ہے۔

خیال رہے کہ ڈائسن اسفیئر کا تصور طبعیات دان فریمین جے ڈائسن نے 1960 میں پیش کیا تھا، خلائے بسیط میں کسی مخلوق اور اُس کی شاندار ذہانت کی تلاش کے حوالے سے یہ ٹیکنوسفیئرز غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...