Home Uncategorized ‎ایرانی صدر شہادت ،ہیلی کاپٹر کا ملبہ کس ملک کے ڈرون نے ڈھونڈ نکالا؟تفصیل سامنے آگئی

‎ایرانی صدر شہادت ،ہیلی کاپٹر کا ملبہ کس ملک کے ڈرون نے ڈھونڈ نکالا؟تفصیل سامنے آگئی

Share
Share

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کے گھنٹوں لاپتا ہونے کے بعد بالآخر سب سے پہلے ترکیہ کے ایک ڈرون نے تبریز کے پہاڑی گھنے جنگل میں درختوں کے بیچ جلا ہوا ملبہ ڈھونڈ نکالا۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آذربائیجان سے واپسی پر ایرانی شہر تبریز سے کچھ دوری پر صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر کا دیگر دو ہیلی کاپٹرز سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

اس مقام پر موسم شدید خراب تھا اور فوگ بہت زیادہ تھی اور بارشوں کا سلسلہ بھی جاری تھا اور پھر ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہونے سے تشویش بڑھتی چلی گئی۔

پاسداران انقلاب، ہلال احمر اور دیگر ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر ہیلی کاپٹر کی تلاش میں نکلیں لیکن کسی کو بھی موسم کی خرابی کے باعث کامیابی نہیں مل سکی۔ ہیلی کاپٹر کے ملنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی تھیں۔

اس سرچ آپریشن میں غیرملکی ٹیموں نے حصہ لیا۔ امریکا، کینیڈا وغیرہ نے بھی اپنا نیٹ ورک استعمال کیا تاہم ترکیہ کے ڈرون نے سب سے پہلے جائے وقوعہ کی تصویر بھیجی۔

اس تصویر نے ایران میں کہرام مچادیا کیوں کہ ہیلی کاپٹر مکمل طور پر جل کر ملبے کا ڈھیر بن گیا تھا اور تصویر سے لگ رہا تھا کہ کسی کے بھی زندہ ملنے کی امید نہیں تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...