Home Uncategorized امریکا نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو تسلیم نہیں کرنے سے انکار کردیا

امریکا نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو تسلیم نہیں کرنے سے انکار کردیا

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے اسرائیل کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع سمیت حماس کے تین رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا پر کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان کوئی مطابقت اور برابری نہیں ہے۔

صدر جوبائیڈن نے الزام عائد کیا کہ حماس نے پہلے دراندازی کرتے ہوئے اسرائیل کی سرزمین پر حملہ کیا جس کے جواب میں اسرائیل نے کارروائی کی۔ حماس خواتین اور بچوں کو ڈھال بنارہے ہیں۔

 

یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے پیر کے روز اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع سمیت حماس رہنماؤں یحیٰی سنوار، اسماعیل ہنیہ اور محمد دیف کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی اس درخواست کو اسرائیل نے پہلے ہی مسترد کردیا تھا جب کہ امریکا سمیت اس کے اتحادی نے سخت ردعمل دیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...