Home Uncategorized برطانیہ میں جنگ عظیم دوم کا تاریخی طیارہ گر کر تباہ

برطانیہ میں جنگ عظیم دوم کا تاریخی طیارہ گر کر تباہ

Share
Share

لندن: برطانوی فضائیہ کا دوسری جنگِ عظیم میں استعمال ہونے والا یادگار بمبار طیارہ تباہ معمول کی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق رائل ائیر فورس کے طیارے میں لگنے والی آگ میں پائلٹ بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ لنکن شائر میں پیش آیا۔

طیارہ ایک میدانی علاقے میں گرا تھا جس کی وجہ سے زمین پر کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ ہلاک ہونے والے پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ تاحال طیارہ حادثے کی وجوہات کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا۔

برطانوی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں جنگ عظیم دوم کے طیارے کی تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پائلٹ کی شناخت ان کے اہل خانہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ظاہر کی جائے گی۔

خیال رہے کہ برطانوی رائل فورس کے جنگ عظیم کے تاریخی اور قدیم بمبار طیاروں کو محفوظ رکھا گیا ہے۔ ان میں سے چند ایک ہی اڑنے کے قابل رہ گئے ہیں۔ جنھیں تاریخی دن پر ایئرشوز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جب کہ ناکارہ ہوجانے والے طیارے نمائش کے لیے رکھے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...