Home Uncategorized واٹس ایپ پر اے آئی پروفائل پکچر بنانے کی آزمائش

واٹس ایپ پر اے آئی پروفائل پکچر بنانے کی آزمائش

Share
Share

نیویارک: واٹس ایپ کی جانب سے کچھ ہی عرصہ قبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے لیکن اب ایپلی کیشن پر مزید اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کر دی گئی۔

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین ایسے اے آئی ٹول کی آزمائش کر رہے ہیں، جس کے تحت صارفین اپنی پروفائل پکچر بھی اے آئی بنا سکیں گے۔

مذکورہ فیچر پروفائل پکچر کیلئے استعمال ہوگا، جیسے اب ایپلی کیشن پر تصویر کی جگہ اوتار بنانے کا آپشن دیا جاتا ہے، اسی طرح اب اے آئی تصویر بنانے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

فیچر کے تحت صارفین اے آئی ٹول کو تصویر بنانے کیلئے ہدایات دیں گے اور ٹول کچھ ہی منٹس میں انہیں تصویر پیش کرے گا۔

صارفین ٹول کو اپنی شخصیت، قد، رنگ، جنس، نسل، زبان، عمر، خطے اور تعلیم سمیت دیگر معلومات فراہم کریں گے تو اے آئی ٹول انہیں اس حساب سے اے آئی تصویر فراہم کرے گا۔

مذکورہ فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے اور محدود صارفین کو اس تک رسائی دی گئی ہے، تاہم جلد ہی اسے عام صارفین کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...