Home Uncategorized القسام بریگیڈ نے تل ابیب پر راکٹ برسا دئیے

القسام بریگیڈ نے تل ابیب پر راکٹ برسا دئیے

Share
Share

غزہ: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بار پھر تل ابیب پر بڑی تعداد میں راکٹ برسا دیے۔

القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے معصوم فلیسطینی شہریوں کے قتل عام کے جواب میں تل ابیب پر ایک بڑا حملہ کیا ہے، راکٹ حملوں کے بعد تل ابیب سمیت 50 سے زائد شہروں اور قصبوں میں سائرن گونج اٹھے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں کم از کم 10 راکٹوں کو روکا گیا جبکہ مقامی میڈیا نے راکٹ حملوں کی وجہ سے ایک شخص کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے، ایک گھر اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ حملہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح سے کیا گیا جہاں اسرائیلی فوج کا وسیع آپریشن جاری ہے۔

اس حملے نے اُن اسرائیلی دعووں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے جس میں اُس نے کہا تھا کہ اس نے حماس کے جنگجوؤں سے علاقہ خالی کرالیا ہے۔

خیال رہے کہ تقریباً چار مہینوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ حماس نے تل ابیب پر حملہ کیا ہے، جنوری میں آخری بار حملہ ہونے کے بعد سے تل ابیب کچھ حد تک معمول پر آ گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...