Home سیاست ‎بانی پی ٹی آئی نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام چیلنج کردیا

‎بانی پی ٹی آئی نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام چیلنج کردیا

Share
Share

لاہور :بانی پی ٹی آئی نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

بانی پی ٹی آئی نے لطیف کھوسہ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں پنجاب حکومت ، آئی جی ، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم اور باعزت شہری ہیں جو اس وقت مختلف کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت پر سنگین مقدمات کی منظوری دی ہے، پنجاب کابینہ کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین مقدمات کی منظوری کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...