Home سیاست ‎ریاست کے طاقتور لوگوں کی کوشش ہے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہ آئیں،رؤف حسن

‎ریاست کے طاقتور لوگوں کی کوشش ہے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہ آئیں،رؤف حسن

Share
Share

اسلام آباد: ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، اب ان کیسز کے فیصلے نہیں سنائے جا رہے، عدت، سائفر کے مقدمات کریش کر چکے ہیں ریاست کے طاقتور لوگوں کی کوشش ہے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہ آئیں، ہمیں خوف ہے بانی تحریک انصاف پر مزید مقدمات قائم کئے جائیں گے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں اب چوتھا مقدمہ بنانے جا رہے ہیں، باقی مقدمات کریش ہونے کے قریب ہیں، آج عدت کیس میں تماشا سب نے دیکھا، ریاست کے طاقتور لوگوں کی کوشش ہے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہ آئیں۔

رؤف حسن نے کہا کہ ہم لوگ انصاف کا قتل اور ریاست کو کمزور ہوتے دیکھ رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر سکا، ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک نظم لکھنے کی پاداش میں ایک شخص کے ساتھ کیا ہوا، ریاست کے اوپر روزانہ گھناؤنے دھبے لگائے جا رہے ہیں، جھوٹی کہانیوں پر مقدمات بنائے جاتے ہیں۔

رؤف حسن نے کہا کہ عدت، سائفر کے مقدمات کریش کر چکے ہیں، توشہ خانہ میں عمران خان کی سزا معطل ہو چکی ہے، بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر آجانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوف ہے عنقریب عمران خان کے خلاف مزید مقدمات قائم کئے جائیں گے، لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو مزید وقت جیل میں گزارنا پڑے گا۔

ترجمان  پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات میں کہیں انصاف نظر نہیں آتا، حمود الرحمان کمیشن میں فوج کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی، حمود الرحمان کمیشن میں فوج کے بہادری سے لڑنے کا ذکر موجود ہے، ہماری لڑائی فوج کے ساتھ نہیں ہے، ملک میں آئین و قانون کی بحالی تک لڑائی لڑتے رہیں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...