Home سیاست ‎بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو،بشریٰ بی بی سے ہفتہ وارملاقات کی درخواست

‎بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو،بشریٰ بی بی سے ہفتہ وارملاقات کی درخواست

Share
Share

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی سمیت 500 ملزمان کے خلاف سانحہ 9 مئی کے 14 مقدمات کی سماعت 12 جون تک ملتوی، بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی درخواست دائر کردی جس پر سماعت کل ہوگی۔

سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے ٹیلی فون پر گفتگو، بشری بی بی سے ہفتہ وار ملاقات اور بشری بی بی کے خون کے ٹیسٹ شوکت خانم اسپتال سے کرانے کی استدعا بھی کی۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سےایڈووکیٹ محمد فیصل ملک نے درخواستیں دائر کیں جس پرعدالت نے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیے، درخواست پر کل 30 مئی کو سماعت ہوگی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...