Home Uncategorized ناسا کا سب سے قدیم کہکشاں دریافت کرلی

ناسا کا سب سے قدیم کہکشاں دریافت کرلی

Share
Share

واشنگٹن :امریکی خلائی ادارے ناسا کی جیمزویب سپیس ٹیلی سکوپ نے اب تک کی سب سے قدیم اور انتہائی فاصلے پر موجود کہکشاں دریافت کرلی۔

دریافت ہونے والی یہ کہکشاں (JADES-GS-z14-0) کائنات کے ابتدائی دور یعنی کوسمک ڈان سے تعلق رکھتی ہے، کوسمک ڈان بِگ بینگ کے چند کروڑ سال بعد کا وہ دور ہے جب ابتدائی کہکشائیں وجود میں آئیں۔

ناسا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ابتدائی وقتوں کی کہکشائیں سائنس دانوں کو یہ جاننے میں مدد دے سکتی ہیں کہ گیس، ستارے اور بلیک ہولز کس طرح وجود میں آئے اور کائنات کے ابتدائی دنوں میں کس طرح تبدیل ہوئے، یہ کہکشائیں منفرد معلومات فراہم کرتی ہیں۔

یہ کہکشاں بِگ بینگ کے 29 کروڑ سال بعد وجود میں آئی، اس سے قبل ماہرینِ فلکیات تقریباً 65 کروڑ سال بعد کی سینکڑوں کہکشاؤں کا مشاہدہ کر چکے ہیں،دور دراز فاصلے پر موجود اس کہکشاں کا پہلی بار مشاہدہ 2023 کے ابتداء میں کیا گیا تھا جبکہ اس ہی سال اکتوبر میں اس کی عکس بندی کی گئی۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کے ایک کیمرا نے اس کہکشاں کا 10 گھنٹے تک مشاہدہ کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...