Home Uncategorized ہوٹل نما800مسافروں کے ساتھ پرواز کرنے والا طیارہ

ہوٹل نما800مسافروں کے ساتھ پرواز کرنے والا طیارہ

Share
Share

ہسپانوی ڈیزائنر نے ایک ہوٹل نما ایئر لائنر کا تصور پیش کیا ہے جو بیک وقت 800 افراد کے ساتھ پرواز کر سکتا ہے۔

پیش کیے جانے والے ڈیزائن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ تین منزلوں پر مشتمل ہے، اس کو چلانے کے لیے چھ انجن نصب کیے گئے ہیں ساتھ ہی طیارے کی ناک میں پینوریمک ویوئنگ لاؤنج اور ایک کسینو ہے۔

’پروگریس ایگل‘ نامی اس اڑنے والے ہوٹل کے پر 315 فٹ چوڑے اور 263 فٹ لمبے ہیں۔
یہ طیارہ ہسپانوی ڈیزائنر آسکر وِنائلز نے پیش کیا ہے اور طیارے کا یہ خیال حقیقت میں ڈھلنے کے بعد ایئر بس اے 380-800 اور بوئینگ 747 کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

اس طیارے کا ’ون فلائٹ‘ نامی جدید ورژن میں ایئرلائن کی سیٹوں کے بجائے کیبن موجود ہوں گے۔

اس طیارے کے اسٹینڈرڈ ورژن میں 800 مسافر جبکہ اسپیشل ایڈیشن میں 300 مسافر سفر کر سکیں گے۔

ڈیزائنر کو توقع ہے کہ ون فلائٹ مسافروں کو ریسٹورانٹ، اسپا، سنیما، دکانیں اور کسینو سمیت پر تعیش سہولیات دے کر سفر کا بہترین تجربہ فراہم کیا جا سکے گا۔

طیارے کا کاک پٹ طیارے کے دوسری منزل پر بنایا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...