Home Uncategorized بہروز سبزواری نے اپنی سابق بہو کو بہترین لڑکی قرار دے دیا

بہروز سبزواری نے اپنی سابق بہو کو بہترین لڑکی قرار دے دیا

Share
Share

کراچی: پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے اپنی سابق بہو سائرہ کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے انہیں بہترین لڑکی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے شہروز پر جیون ساتھی کے انتخاب کے حوالے سے کبھی کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔

اداکار نے بتایا کہ اُن کا بیٹا اور سائرہ ایک ساتھ پڑھتے تھے، 7 سال بعد شہروز نے پندرہ دن پہلے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو ہم رشتہ لے کر گئے اور پھر بات چیت طے ہوگئی مگر افسوس کہ سائرہ اور شہروز کے درمیان ذہنی ہم آہنگی نہ ہوسکی۔

انہوں نے اپنی پہلی بہو سائرہ یوسف کو بہترین خاتون قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی نورے سے آج بھی ویسے ہی پیار کرتی ہے جیسے پہلے کرتی تھی۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ جب سائرہ عمرہ ادائیگی سے واپس آئی تو بہروز انہیں اپنی دوسری پوری زہرہ کے ساتھ لینے کیلیے ایئرپورٹ گئے جس کے بعد تینوں نے ایک ساتھ گھنٹوں وقت گزارا۔

اداکار کے بتانے کا مقصد یہ تھا کہ سائرہ یوسف ہر چیز ہونے کے باوجود بھی بالکل ویسی ہی ہے اور بہروز سبزواری نے کہا کہ میں تو آج بھی اُسے بیٹی کہتا اور سمجھتا ہوں اور وہ بھی بالکل ویسے ہی ملتی ہے کیونکہ وہ بہت اچھی لڑکی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...