Home نیوز پاکستان ‎عید الاضحیٰ کی آمد، مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت مل گئی

‎عید الاضحیٰ کی آمد، مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت مل گئی

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے عیدالاضحیٰ کی آمد کے موقع مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق شہری فاروق ہارون سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت عالیہ نے عید الاضحیٰ کے پیش نظر مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ ویک اینڈ پر رات ایک بجے تک مارکیٹوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت کردی۔

دوران سماعت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مردہ مرغیوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ سے 46 ہزار 670 کلو مردہ مرغی تلف کی گئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مردہ مرغیاں اور مضر صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف 94 مقدمات درج کیے گئے، گوشت کی چیکنگ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے تدارک سموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت آئندہ جمعہ تک کیلئے ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...