Home Uncategorized پاک بھارت ٹاکرا،اروشی روٹیلا نسیم شاہ کو سپورٹ کرنے نیویارک پہنچ گئیں

پاک بھارت ٹاکرا،اروشی روٹیلا نسیم شاہ کو سپورٹ کرنے نیویارک پہنچ گئیں

Share
Share

نیویارک:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے اہم میچ آج نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اس ایک مقابلے کی کمائی ہی پورے ٹورنامنٹ پر بھاری ہوتی ہے۔

یہ میچ پاک بھارت شائقین کے لیے بہت اہم ہوگا، دونوں ممالک کے متوالے میچ دیکھنے کے لیے نیویارک کا رُخ کررہے ہیں جن میں شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم ٹاکرا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔

اروشی روٹیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مِرر ویڈیو بنا رہی ہیں، اداکارہ نے اپنی اسٹوری کی لوکیشن میں نیویارک لکھا جس سے تصدیق ہوگئی کہ وہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔

اداکارہ کے مداح سوال کررہے ہیں کہ وہ میچ میں بھارت کو سپورٹ کریں گی یا پھر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سپورٹ کریں گی کیونکہ ماضی میں دونوں کی دوستی کی خبریں وائرل ہوئی تھیں۔

دوسری جانب بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی اور ماڈل سارہ ٹنڈولکر بھی پاک بھارت ٹاکرے میں بھارتی کرکٹر شبمن گِل کو سپورٹ کرنے کے لیے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...