Home کھیل ٹی 20 ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ میں بارش کی انٹری ،کھیل روک دیا گیا

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ میں بارش کی انٹری ،کھیل روک دیا گیا

Share
Share

نیویارک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بارش کی آنکھ مچولی جاری ہے جس کے باعث میچ ایک بار پھر روک دیا گیا ہے۔

نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت کی اننگز کا آغاز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے کیا جبکہ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے پہلا اوور کرایا۔

میچ روکے جانے سے قبل بھارت نے ایک اوور میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنالیے ہیں۔

بارش کے باعث میچ مقررہ وقت سے تاخیر کا شکار ہوکر 7:30 کے بجائے 8:20 پر شروع ہوا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے مقررہ وقت 7:00 بجے سے آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا تھا۔

قبل ازیں میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شیڈول ٹائم 7:30 سے بڑھا کر 8:00 بجے کیا گیا تھا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں بہترین پرفارم کرنےکی کوشش کریں گے، ماضی ماضی ہے آج کے میچ پر فوکس ہے، بھارت کے خلاف میچ کے لیے بہت حوصلہ ملتا ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بولرز دفاع کر سکیں، یہاں دو تین میچز کھیل چکے ہیں، اندازہ ہے یہاں کتنا اسکور ہونا چاہیے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...