Home نیوز پاکستان ‎وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے فارم ب کی شرط ختم

‎وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے فارم ب کی شرط ختم

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وفاق کے زیرانتظام سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے فارم ب کی شرط ختم کردی۔

سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی نے کہا کہ فارم ب بنانے کی سابقہ شرط نے نادانستہ طور پر پسماندہ بچوں کی تعلیم تک رسائی محدود کر دی ہے، اس عمل نے غیر متناسب طور پر کمزور آبادی کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داخلہ کے لیے پہلے سے رائج لازمی فارم (ب) کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد میں رہنے والے تمام بچے سرکاری اسکولوں میں داخلے کے اہل ہوں گے۔

محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر بچے کی معیاری تعلیم تک رسائی ہو۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...