Home Uncategorized حجاج اور حج کا امن ریڈ لائن ہے، سعودی وزارتِ داخلہ

حجاج اور حج کا امن ریڈ لائن ہے، سعودی وزارتِ داخلہ

Share
Share

سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حج اور حجاج کے امن کو متاثر کرنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، حجاج اور حج کا امن ریڈ لائن ہے۔

مکہ مکرمہ میں وزارتِ اطلاعات کے میڈیا سینٹر میں حج کے پہلے دن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اب تک 160 فرضی حج خدمات کے اداروں کو سیل کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 6135 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حج کا پہلا مرحلہ بخیر و خوبی مکمل ہو گیا۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ عازمین حج کی منیٰ منتقلی کا عمل مقررہ شیڈول کے مطابق انجام دیا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...