Home Uncategorized سوشل میڈیا پر دل موہ لینے والے میدانِ عرفات کے روح پرور مناظر

سوشل میڈیا پر دل موہ لینے والے میدانِ عرفات کے روح پرور مناظر

Share
Share

مکہ مکرمہ:عازمین حج مناسک حج کے اگلے مرحلے کے سلسلے میں میدانِ عرفات میں موجود ہیں، جہاں سے روح پرور مناظر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر سے مسلمان مناسک حج کی ادائیگی کے لیے مقدس شہروں مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں جمع ہیں۔

حج کے لیے سعودی عرب میں موجود عازمین نے گزشتہ شب منیٰ میں قیام کیا تھا، جس کے بعد آج حجاج کے قافلے کی صورت میں حج کا رکن اعظم ادا کرنے کے لیے میدانِ عرفات پہنچیں رہے ہیں۔

تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر میدانِ عرفات سے مختلف ویڈیوز منظر عام پر آ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں میدانِ عرفات کے روح پرور فضائی مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، جبکہ ایک اور وائرل ویڈیو میں حجاج کو عرفات کے میدان میں نم آنکھوں کے ساتھ ربِ کائنات کے حضور اپنی دلی تمناؤں اور گناہوں سے معافی مانگتے ہوئے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ عازمین عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے، نماز ظہر اور عصر قصر کے ساتھ ادا کریں گے۔

مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد خطبہ حج دیں گے، جس کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

حجاج پورا دن میدانِ عرفات میں عبادت الہٰی اور دعائیں کرتے گزاریں گے اور غروب آفتاب ہوتے ہی حجاج مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے۔

حجاج مزدلفہ میں نماز مغرب اور عشاء قصر ادا کریں گے۔ مزدلفہ میں ہی رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں اکٹھی کریں گے۔

خیال رہے کہ حج کی سعادت کیلئے دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ عازمینِ حج میں ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی بھی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...