Home کھیل ٹی 20 ورلڈ کپ ، سپر 8 مرحلے کی جنگ آج سے شروع ہو گی

ٹی 20 ورلڈ کپ ، سپر 8 مرحلے کی جنگ آج سے شروع ہو گی

Share
Share

کراچی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں راوٴنڈ میچز کے اختتام کے بعد سپر 8 مرحلے کی جنگ آج سے شروع ہو گی۔

میگا ایونٹ کے پہلے راوٴنڈ میں 20 ٹیموں پر مشتمل چار گروپس کے 40 میچز کھیلے گئے تھے، پہلے راوٴنڈ کے اختتام پر 8 ٹیموں نے سْپر مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

پہلے راوٴنڈ کے میچز کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز نے مشترکہ کی تھی، جبکہ سْپر 8 کے میچز سمیت سیمی فائنلز اور فائنل کی میزبانی ویسٹ انڈیز کرے گا۔
بارش، دلچسپ اور اپ سیٹ مقابلوں سے مزین پہلے راوٴنڈ کے اختتام پر گروپ اے سے بھارت اور امریکا، گروپ بی سے آسٹریلیا اور انگلینڈ، گروپ سی سے ویسٹ انڈیز اور افغانستان جبکہ گروپ ڈی سے جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش نے سْپر 8 مرحلے تک رسائی حاصل کی۔

سْپر 8 میں پہنچنے والی 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ ون میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور بھارت جبکہ گروپ ٹو میں انگلینڈ، جنوبی افریقا، امریکا اور ویسٹ انڈیز شامل ہے۔

ویسٹ انڈیز کے جزائر اینٹیگا، سینٹ لوشیا، بارباڈوس اور سینٹ ونسنٹ سْپر 8 مرحلے کے میچز کی میزبانی کریں گے۔

مجموعی طور پر سْپر 8 میں ٹیموں کے مابین 12 مقابلے ہوں گے، دونوں گروپس کی ٹیمیں اپنے گروپ کی دیگر تین ٹیموں سے میچ کھیلے گی۔

دونوں گروپس کی ٹاپ ٹو ٹیمیں سیمی فائنل کی جنگ کے لیے اہل ہوں گی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سْپر 8 کے مرحلے میں آج پہلا میچ امریکا اور جنوبی افریقا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام 30-7 بجے شروع ہو گا۔

سْپر 8 مرحلے کے میچز کا شیڈول:

19 جون: امریکا بمقابلہ جنوبی افریقا

20 جون: انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز

20 جون: افغانستان بمقابلہ بھارت

21 جون: آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش

21 جون: انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا

22 جون: امریکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز

22 جون: بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش

23 جون: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا

23 جون: امریکا بمقابلہ انگلینڈ

24 جون: ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقا

24 جون: آسٹریلیا بمقابلہ بھارت

25 جون: افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل کی میزبانی 26 جون کو گیانا کرے گا، جبکہ 27 جون کو ہونے والے سیمی فائنل کی میزبانی کے لیے ٹرینیڈاڈ کو منتخب کیا گیا ہے۔

میگا ایونٹ اور عالمی حکمرانی کے سب سے بڑے مقابلے کی میزبانی بارباڈوس کو ملی ہے جہاں 29 جون کو فائنل ہو گا۔

Share
Related Articles

خوشدل شاہ کی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شمولیت متوقع

لاہور :پاکستان کے آل راوٴنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی اور سہ...

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو...

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...